پاک بھارت کرکٹ سیریز، تمام اُمیدیں دم توڑ گئیں

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 دسمبر 2015 19:14

پاک بھارت کرکٹ سیریز، تمام اُمیدیں دم توڑ گئیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9دسمبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی اُمیدیں دم توڑ گئی ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی آخری اُمید وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان ملاقات تھی جس میں اس موضوع پر بات ہونا تھی، لیکن کچھ دیر قبل ختم ہونے والی ملاقات میں پتہ چلا ہے کہ اس موضوع پر سرے سے کوئی بات ہی نہیں ہوئی، اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک، بھارت کرکٹ سیریز مشکل نظر آ رہی ہے، ماحول بہتر نظر آ رہا تھا اس لئے اُمید تھی کہ معاملہ آگے بڑھے گا، بھارت کی جانب سے اب ہم انکار سمجھیں گے، اب ہمارے پاس وقت نہیں، اب ہم بھارت کی طرف سے انکار سمجھیں گے ۔

سیریز کے ایم او یو میں ہرجانے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

دیکھیں گے ہماری قانونی پوزیشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے حکومت سے اجازت مانگیں گے۔دوسری جانب کرکٹ کے معاملات پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کی عجیب منطق سامنے آگئی، سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر لوگ مر رہے ہوں تو پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بورڈ کے سابق سیکرٹری نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کا وعدہ کیا تھا، بھارت کو وہ وعدہ نبھانا چاہیے، بھارت اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن چاہتاہے، وزیراعظم نریندر مودی بھی امن

متعلقہ عنوان :