پاکستان، بھارت جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ہو گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 دسمبر 2015 19:47

پاکستان، بھارت جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ہو گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے، وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد مشیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کمپوزیٹ ڈائیلاگ کی جگہ کمپری ہینسو ڈائیلاگ کریں گے، مذاکرات کا طریقہ کار سیکرٹری خارجہ طے کریں گے ۔

(جاری ہے)

جامع مذاکرات میں مزید معاملات کو طے کیا جائے گا ۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات کی مزید تفصیلات کل وہ اپنی اسمبلی میں پیش کریں‌گی۔ملاقات کا اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔ سشما سوراج اور مشیر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس مختصر ترین تھی۔

متعلقہ عنوان :