بر طانیہ سے بغیر کسی اطلاع اور سفری دستاویزات کے بھیجے گئے 6 پاکستانی ڈی پورٹیز کو واپس بھیج دیا گیا

بدھ 9 دسمبر 2015 19:49

بر طانیہ سے بغیر کسی اطلاع اور سفری دستاویزات کے بھیجے گئے 6 پاکستانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر بر طانیہ کی جانب سے بغیر کسی اطلاع اور سفری دستاویزات کے بھیجے گئے 6 پاکستانی ڈپورٹیز کو واپس انگلینڈ بھیج دیا گیا۔بدھ کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بر طانوی حکومت نے بغیر کوئی اطلاع دئیے6پاکستانیوں کو بغیر دستاویزات کے پاکستان واپس بھیجا تھا جس پر ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے6ڈی پوتیز کو واپس اسی طیارے پر انگلینڈ بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہداہات کی روشنی میں ڈی پورٹیز کے حوالے سے وضع شدہ طریقہ کار پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے ۔ بغیر دستاویزات یا پاکستانی ثبوت کے کوئی مسافر دنیا کے کسی بھی کونے سے آئے گا تو اسے انٹری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یونان کی جانب سے بغیر اطلاع کے بھیجے گئے 39پاکستانی ڈیپورٹیز کو بھی اسی طیارے پر یونان واپس بھیج دیا گیا تھا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کسی بھی ملک کی جانب سے ڈیپورٹ کئے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات پہلے وزارت داخلہ کو اطلاع دینی ہوگی،جس کے بعد ہی پاکستان ان لوگوں کو پاکستان آنے کی اجازت دیگا