مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 9 دسمبر 2015 19:58

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ تصویر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9دسمبر 2015 ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد اپنے ملک واپس لوٹ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آمد کے موقع پر سشما سوراج کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا گیا تھا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی پرتکلف ملاقات کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ مذکوری تصویر میں سرتاج عزیز کو سشما سوراج کیساتھ پرتکلف طریقے سے مصافحہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔