پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قاضی سلطان محمودنتقال کرگئے، آبائی گاؤں پنڈ ملکاں اسلام آباد میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں سید خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف اورفرحت اﷲ بابرسمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت

آصف علی زرداری کا اظہار تعزیت، خدمات پر خراج عقیدت

بدھ 9 دسمبر 2015 20:03

پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قاضی سلطان محمودنتقال کرگئے، ..

راولپنڈی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قاضی سلطان محمود بدھ کے روز راولپنڈی میں انتقال کرگئے،قاضی سلطان محمود کو ان کے آبائی گاؤں پنڈ ملکاں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ، سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اﷲ بابر، پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ، قمر زمان کائرہ، سابق چیئرمین سینیٹر نیرحسین بخاری، سینیٹر سعید غنی، غلام مرتضی ستی، زمرد خان، عامر فدا پراچہ، سابق جسٹس امجد قریشی اور ابراررضوی سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے رہنما قاضی سلطان محمود کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ قاضی سلطان محمود پارٹی کے ا ہم رہنما تھے جنہوں نے ساری زندگی انتہائی خلوص اور جذبے کے ساتھ پارٹی کی خدمت کی۔ جنرل ضیاالحق کی ڈکٹیٹرشپ کے دور میں ان پر شدید تشدد روا رکھا گیا۔

کئی سالوں تک جیل میں رکھا گیا لیکن انہوں نے جمہوریت کی جدوجہد کرنے سے پس وپیش نہیں کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ پارٹی اور ان کے دوست و احباب طویل عرصے تک انہیں یاد رکھیں گے اور ان کی کمی محسوس کرتے رہیں گے۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ قاضی سلطان محمود کو ان کے آبائی گاؤں پنڈ ملکاں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ، سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اﷲ بابر، پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ، قمر زمان کائرہ، سابق چیئرمین سینیٹر نیرحسین بخاری، سینیٹر سعید غنی، غلام مرتضی ستی، زمرد خان، عامر فدا پراچہ، سابق جسٹس امجد قریشی اور ابراررضوی سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پولیٹکل سیکریٹری فوزیہ حبیب اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کی طرف سے مرحوم قاضی سلطان محمود کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔