مردوخواتین کے کھیلوں کے بین الصوبائی مقابلے 15دسمبر سے شروع ہوں گے

ووشو چیمپیئن شپ اور اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے مقابلے 28دسمبر تک پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے

بدھ 9 دسمبر 2015 21:10

مردوخواتین کے کھیلوں کے بین الصوبائی مقابلے 15دسمبر سے شروع ہوں گے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء ) کھیلوں کے بین الصوبائی مقابلے 15دسمبر سے شروع ہورہے ہیں، وُوشو اور اتھلیٹکس کے مقابلے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام لاہور میں منعقد ہوں گے، تفصیلات کے مطابق مردوخواتین کی وُوشو چیمپیئن شپ 15اور 16دسمبر کو لاہور میں ہوگی، چیمپیئن شپ سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی، مردوخواتین کی والی بال چیمپیئن شپ 19سے 21دسمبر تک راولپنڈی، مردوخواتین کی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ 15سے17دسمبر تک حیدر آباد میں منعقد ہورہی ہیں، چیمپیئن شپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ مردوخواتین کی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ 26سے 28دسمبر تک سپورٹس بورڈ پنجا ب کے تعاون سے پنجاب سٹیڈیم لاہورمیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :