وزارت داخلہ کی طرف سے رینجرز اختیارات میں توسیع کا امکان

وفاقی حکومت تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت وزارت داخلہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے،ذرائع

بدھ 9 دسمبر 2015 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات توسیع نہ کیے جانے کی صورت میں وفاقی وزارت داخلہ نے تحفظ پاکستان آرڈی ننس کے تحت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت وفاق کو کہیں بھی رینجرز تعینات کرنے یا اختیارات میں توسیع دینے کا اختیار حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وفاق صوبائی حکومت کے فیصلے کا منتظر ہے اگر سندھ حکومت نے اختیارات میں توسیع نہ کی تو وفاقی حکومت خود یہ کام کرے گے ۔وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت وزارت داخلہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے ۔ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کرمنل لا اور شواہد کے زمرے میں آتے ہیں اور اس معاملے میں صوبائی قانون پر وفاق کا قانون برتری رکھتا ہے۔