رینجرز کا کراچی کے امن کو بحال کرنے میں اہم کردار ہے، مفتی محمد نعیم

اختیارات کی توسیع میں تاخیر،حکمرانوں کا مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے ،مہتمم جامعہ بنوریہ

بدھ 9 دسمبر 2015 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ رینجرز کا کراچی کے امن کو بحال کرنے میں اہم کردار ہے، تعیناتی اور اختیارات کے باعث شہرقائد کی عوام کو امن وسکون میسر آیا، عوام کی خواہش ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے ، حکمرانوں کی جانب سے رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں تاخیری حربے مجرموں کی پشت پناہی کے مترادف ہے ،اہل مدرس شہر میں امن کے قیام کیلئے رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اس کا امن واستحکام پورے پاکستان کا امن واستحکام ہے ماضی میں قتل وغارتگری کے ذریعے شہر کو معاشی طور پر مفلوج کیا گیا جس سے بھتہ خوری ، ڈکیتی ، قتل اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا اور حال یہ تھا کہ دن میں 10سے 12لوگ قتل ہوتے تھے جس کے پیش نظر عوام کا مطالبہ تھاکہ کراچی کو فوج کے حوالے کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ اہل مدارس نے آپریشن کی کبھی مخالفت نہیں کی بلکہ آپریشن کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اہل مدارس شہر میں امن کے قیام کیلئے رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ رینجرز کی محنت سے شہر میں امن قائم ہوا پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے ادارے شہر میں اس وقت بھی تھے جب عوام امن کو ترس رہی تھی، رینجرز نے شہر میں امن قائم کرکے عوام کے دل جیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ شہر قائد میں آپریشن کے آغاز سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور عوام پرامید تھے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گامگر آپریشن میں تاخیری حربوں پر عوام شدید تشویش میں مبتلاتھے ،مگر جب رینجرز کو اختیارات ملے تو عوام میں موجود تشویش کا خاتمہ ہوگیا اور عوام کو لگنے لگاہے کہ اب امن قائم ہوجائے گا، انہوں نے کہاکہ اب رینجرز کے اختیارات میں توسیع پر تاخیری حربے استعمال کرناحکومتی صفوں میں موجود مجرموں کا بچانے کے نترادف ہے، انہوں نے کہاکہ کراچی میں قیام امن کیلئے سیاسی پارٹیوں کو دوغلی پالیسی کو ترک کرکے صرف دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پر کاربند ہونا ہوگا پر امن معاشرہ شہر کراچی کے ہر شہری کا حق اور خواب ہے اس کی تکمیل میں روڈے نہ اٹکائے جائیں انہوں نے کہاکہ ایک طرف سندھ حکومت مجرموں کا خاتمہ چاہتی ہے اور دوسری جانب بیک ڈور رینجرز اختیارات کے باعث پریشان دیکھائی دے رہی ہے جس سے لگتاہے کہ حکومت اپنی صفوں میں موجود ملزموں کو بچاناچاہتی ہے ،مفتی محمد نعیم نے کہاکہ آپریشن میں گرفتار ہونے والے تمام مجرموں کو سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ قوم سے کرپشن کی صورت میں مال لوٹنے والے عناصر سے مال واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :