بچوں کا نیا کھیل، جو کسی کی جان لے سکتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 دسمبر 2015 22:16

بچوں کا نیا کھیل، جو کسی کی جان لے سکتا ہے

شمالی کولمبیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9دسمبر۔2015ء)ایک نئی ویڈیو فوٹیج سےپتہ چلا ہے کہ ایک سکول کے بچوں میں نیا اور خطرناک کھیل مقبول ہو رہا ہے۔اس کھیل میں دو لڑکے دوسرے بچے کے ہاتھ پکڑ کر اسے بالکونی سے لٹکا دیتے ہیں یا لڑکا خود لٹک جاتا ہے۔ اس خطرناک کھیل کا نام Hnaging یا El Colgado ہے۔اس کھیل کی ویڈیو کو دیکھ کر سکول کے اساتذہ، والدین اور پولیس میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس کھیل کی روک تھام نہ کی گئی تو کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔ جنوبی امریکامیں شمالی کولمبیا کے سانتا مارٹا سکول میں فلمائی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں بالکونی کو پکڑ کر لٹک جاتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ دیر تک لٹکے رہتےہیں۔ جب لڑکے یا لڑکی میں لٹکنے کی ہمت نہ رہے تو وہ ایک الارم بجاتا ہےیا آواز دیتا ہے، جس کے بعد اسے اوپر کھینچ لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بہت سے لڑکے اور لڑکیاں خود لٹکنے کی بجائے اپنے دوستوں کےہاتھوں میں اپنا ہاتھ دیتے ہیں اور اُن کے دوست انہیں فضا میں لٹکا دیتے ہیں۔ ایک پریشان باپ جاویر لائینیرو نے جب ویڈیو دیکھی تو خوفزدہ ہوگیا۔ اس نے کہا کہ یہ بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے، بچوں کی نگرانی کی جانی چاہیے۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہےجو اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد محکمہ تعلیم نئے قوانین متعارف کرائے گا۔