پاک بھا ر ت کر کٹ ڈپلو میسی بارے امیدیں دم توڑ گئیں

وزیر اعظم اور بھارتی وزیر خارجہ مابین ملاقات میں کر کٹ کی بحالی کوئی بات نہ ہوسکی

بدھ 9 دسمبر 2015 22:21

پاک بھا ر ت کر کٹ ڈپلو میسی بارے امیدیں دم توڑ گئیں

لا ہو ر /اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء ) پاک بھا ر ت کر کٹ ڈپلو میسی اورکرکٹ کی بحالی کے بارے میں تمام امیدیں دم توڑ گئیں ،وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے مابین ملاقات میں پاک بھا رت کر کٹ سیریز پر کوئی بات نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے مابین ہونیوالی ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق کوئی بات نہ ہوسکی،ذرائع کے مطابق دونوں راہنما?ں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھی اس کے بعد کرکٹ شائقین کوانتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی نے رواں سال دسمبر میں شیڈول ممکنہ سیریز کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان سے منسوب کیا ہواتھا کہ وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات کرینگی، اور دورہ پاکستان کے دوران سیریز کا اعلان کرینگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے رواں سال کرکٹ سیریز کھیلنے کے لئے بھارتی حکومت سے اجازت طلب کی ہوئی ہے،جس پر بی سی سی آئی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج ہی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت دینگی اور ممکنہ طورپر وہ دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ سیریز کھیلنے کا اعلان بھی کرسکتی ہیں

متعلقہ عنوان :