لودھراں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مسلم لیگ( ن) میں شمولیت بھر پور حمایت کا اعلان
عوام نے ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ دے دیا ، 23 دسمبر کو بھی جیت میاں نوا زشریف کے ویژن کی ہو گی‘پاکستان 20 کروڑ غیور عوام کا ملک ہے ،بھارت سے برابری کی سطح پر مذاکرات کے خواہاں ہے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبا زشر یف کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 9 دسمبر 2015 22:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں‘126 دنوں تک قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کے پاس اب بھی موقع ہے کہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرتے ہوئے مثبت ایجنڈے کا ساتھ دیں‘ 23 دسمبر کو لودھراں میں این اے 154- کے الیکشن کا نتیجہ بھی دیگر ضمنی نتائج سے مختلف نہیں ہو گا اور جیت انشا ء اﷲ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اس ویژن کی ہو گی جس کا مقصد پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنا ہے۔
حمزہ شہباز نے لودھراں میں تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 20 کروڑ غیور پاکستانیوں کا ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے -البتہ ہم بھارت سے برابری کی سطح پر مذاکرات کے خواہاں ہیں - انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قوم عمران خان سے سوال کرتی ہے کہ وہ ایسے شخص کے جہاز میں کیوں سفر کرتے ہیں جس نے مشرف دور میں کروڑوں روپے کا بینکوں سے قرضہ معاف کرایا -نئے پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کا علیم خان اور جہانگیر ترین جیسے لوگوں کو ضمنی الیکشن میں نامزد کرنا عام آدمی کی سمجھ سے بالا تر ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.