ٹنڈومحمدخان، پیپلز لیبر بیورو کا اجلاس ، بینظیر بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

بدھ 9 دسمبر 2015 22:37

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) پیپلز لیبر بیورو کا اجلاس ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر عبدالحکیم دستی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو کے صدر عبدالحکیم دستی ، غلام رسول جلالانی ، یوسف ملاح ، انور رند ، عبدالحسین جسکانی ، حاجی خان ، غلام رسول لاشاری ، خالد حسین بھٹو ، سجاد ملاح ، سومار جت ، کامران ابڑو ، روشن ابڑو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی اور ٹنڈومحمدخان سے پیپلز لیبر بیورو کے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے ، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی گئی اور پیپلز لیبر بیورو کو مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ، اجلاس میں ٹنڈومحمدخان شوگر مل اور سیری شوگر مل کے مزدوروں کو روزگار فراہم کئے جانے کی قراردات متفقہ رائے سے منظور کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :