کراچی، پولیو مہم، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 300 کمانڈوز نے پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی

والدین بلاجھجک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، انسپکٹر جنرل آف پولیس

بدھ 9 دسمبر 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے خواتین کمانڈوز سمیت 300 کمانڈوز نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر عملے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت پر ایس ایس یو کے 300 چاق وچوبند کمانڈوز نے کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں پولیو کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کی ۔انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے عملے کو بہتر سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے تاکہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جاسکے لہٰذا والدین کو چاہیے کہ واپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے بلا جھجک قطرے ضرور پلائیں اور بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :