انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کے رہنماؤں، کارکنوں میں جوڑ توڑ شروع
اورنج ٹرین منصوبے کی آڑ میں تاجروں، شہریوں سے زیادتی نہیں ہونے ڈینگے، ملتان روڈ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 9 دسمبر 2015 22:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے اعلان کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے جوڑ توڑ شروع کر دیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز لاہور، گوجوانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، قصور، شیخوپورہ سمیت پنجاب بھر سے تعلقات رکھنے والے کارکنوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما میاں محمودالرشید سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انکی ہر طرح کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر میاں محمودالرشید نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جومسلسل دوسری مرتبہ اپنی جماعت میں انتخابات کرانے جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں انتخابات کرانے کے اعلان نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ عمران خان نہ صرف ملک بلکہ اپنی جماعت میں بھی حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
محمود الرشید نے مزید کہاکہ کارکنان پارٹی انتخابات کی تیاری کریں اور ممبر سازی مہم کے سلسلے میں گلی محلوں کی سطح پر کیمپ لگائیں۔
دریں اثناء ملتان روڈ کے تاجروں سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ خادم اعلیـ پنجاب صوبے کے عوام کے حال پر رحم کھائیں یہاں ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے، مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث غریب مریض مر رہے ہیں ، لیکن حکومت پنجاب تمام فنڈز اورنج ٹرین منصوبے پر خرچ کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی تعمیروترقی کی حامی ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ عوام کو تعلیم، صحت، صاف پانی ، انصاف کی فراہمی کی بجائے تمام وسائل صرف سڑکوں پر لگادیئے جائیں۔ اورنج ٹرین منصوبے کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ کسی تاجر اور ملتان روڈ پر بسنے والے شہریوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.