انسداد پولیو مہم شروع، سیکورٹی کی273ٹیمیں فراہم نہیں کی جا سکیں
کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد۔فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ،کمشنر کراچی
بدھ 9 دسمبر 2015 22:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنر کراچی کی سر براہی میں قائم انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں9 نومبرکو شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کو 273 سیکورٹی ٹیمیں فراہم نہ کی جاسکیں اور بعض ٹیموں تاخیر سے سیکورٹی فراہم کی گئی جس کی وجہ سے انسداد پولیو مہم کی کار کردگی متاثر ہوئی۔
اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ،تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور عالمی ادارہ صحت کے نما ئندوں نے مہم پر موثر طور پر عملدرآمدمیں رکاوٹوں کا جا ئزہ پیش کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اپنے اپنے ضلع میں کار کر دگی کے ذمہ دار ہوں گے۔(جاری ہے)
اجلا میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر روز اجلاس کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ بدھ 9نومبر کو شروع ہو نے والی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔
مہم پر دو مرحلوں میں عملدر آمد کیا جا ئے گا۔ 9 نومبر کو پہلے مرحلہ کی شروع ہو نے والی مہم ضلع غربی ،شرقی اور ملیر میں عملدرآمد کیا جا ئے گا۔۔اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر شہناز وزیر علی ایمرجنسی آپریشن سیل کے کو آرڈینٹر عثمان چاچٹر، عالمی ادارہ صحت ،یونیسیف ، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور روٹری کے نمائندے ڈائریکٹر ہیلتھ ، تمام ڈپٹی کمشنرز،تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران پولیس افسران اور دیگر نے شر کت کی۔اجلاس میں پولیو کے خاتمہ میں حائل رکاٹوں کی نشاندہی کے لئے تفصیل سے جائزہ لیا گیا عالمی ادارہ صحت یونیسیف سمیت تمام اداروں اور سینئیر افسران نے تفصیل سے اپنی تجاویز دیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.