لاہور اسلام آباد موٹر وے پر حادثہ، جائے وقوعہ پر موجود امیر جماعت اسلامی کا امدادی کاروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ

muhammad ali محمد علی بدھ 9 دسمبر 2015 23:02

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر حادثہ، جائے وقوعہ پر موجود امیر جماعت اسلامی ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9دسمبر 2015 ء) لاہور اسلام آباد موٹر وے پر حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود امیر جماعت اسلامی نے امدادی کاروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹر وے پر چکری انٹرچینج کے مقام پر ایک سبزی فروش کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث وہ الٹ گئی۔ اس موقع پر وہاں سے گزر رہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹھہر کر فوری امدادی کاروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور گاڑی میں پھنسے افراد کو نکالا، ان کی خیریت دریافت کرکے انہیں حوصلہ دیا۔