بھارت دو دن میں سیریز کھیلنے پر تیار ہوتا ہے تو ہم کسی نہ کسی طرح انتظار کر لیں گے ، شہریار خان

بدھ 9 دسمبر 2015 23:05

بھارت دو دن میں سیریز کھیلنے پر تیار ہوتا ہے تو ہم کسی نہ کسی طرح انتظار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز پر امید نے دم نہیں توڑا، اگر بھارت دو دن میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر تیار ہو جاتا ہے تو پاکستان کسی نہ کسی طرح انتظامات کر لے گا، کھیلنے کا فیصلہ ہوجائے تو سیریز برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی جواب آگیا تو یہی کہیں گے کہ دیر آید درست لیکن وقت بہت کم رہ گیا ہے ،بھارت کی طرف سے جواب نہ آنے کا مطلب ہے کہ وہ نہیں کھیلنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ کی تمام امیدیں دم نہیں توڑیں ، اگر بھارت دو دن میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر تیار ہو جاتا ہے تو پاکستان کسی نہ کسی طرح وقت نکال لے گا ۔

متعلقہ عنوان :