حریت رہنماؤں کا پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم

کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی بھی بات چیت نامکمل رہے گی نئی دہلی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے کارپٹ کے نیچے دھکیل دیا جائے ، یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل نکالا جانا چاہیے،حریت رہنمامیر واعظ عمرفاروق کا انسانی حقوق بارے سیمینار سے خطاب

بدھ 9 دسمبر 2015 23:06

حریت رہنماؤں کا پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم

نئی دہلی/ سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء ) حریت رہنماؤں نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی بھی بات چیت نامکمل رہے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنمامیر واعظ عمرفاروق نے انسانی حقوق کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بنکاک اور اسلام آباد میں سشما سوراج کے دورہ کے دوران ہونے والے مذاکرت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے بارے میں ہونے والی کوئی بھی بات چیت اس وقت تک نامکمل رہے گی جب تک اس بات چیت میں کشمیری عوام کو شامل نہیں کیا جاتا۔انکا کہنا تھاکہ نئی دہلی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے کارپٹ کے نیچے دھکیل دیا جائے ۔اس بات کا احساس کرنا ہوگا کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل نکلنا چاہیے اور یہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس میں انسانوں کے دکھ درد کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔