ممکنہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا مقام ایک مرتبہ دوبارہ بدلے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 9 دسمبر 2015 23:40

ممکنہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا مقام ایک مرتبہ دوبارہ بدلے جانے کا امکان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9دسمبر 2015 ء) ممکنہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا مقام ایک مرتبہ دوبارہ بدلے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے کوئی جواب نہ دیے جانے کے باوجود سیریز ہونے کی امید ابھی بھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیریز کی رضامندی ظاہر ہونے کے بعد سیریز کا مقام ایک مرتبہ دوبارہ بدلے جانے کا امکان ہے۔ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے حتمی جواب میں دیر ہوجانے کے باعث سری لنکا میں سیریز کے انتظامات نہیں کیے جاسکیں گے۔ لہذا سیریز متحدہ عرب امارات میں ہی کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :