اسلام آباد : سابق قومی کرکٹر عامر سہیل حکومت پر برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 دسمبر 2015 11:13

اسلام آباد : سابق قومی کرکٹر عامر سہیل حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 دسمبر 2015ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر عامر سہیل نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا . نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف ہمیشہ ہی شرمندہ کرواتے ہیں. اپنے تلخ جذبات ک اظہار کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کوئی بھی جواب آنے سے قبل ہی وزیر اعظم ہاؤس سے بیان جاری کروا دیا گیا کہ اگر پاک بھارت کرکٹ سیریز سری لنکا میں ہو گی تو پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں ہے جس سے وزیر اعظم ہاﺅس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، عامر سہیل نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر انہیں کسی صدر یا ہیڈ آف اسٹیٹ کا سا پروٹوکول دیا جا رہا ہے ، اس پر وزیر اعظم نواز شریف کو شرم آنی چاہئیے کیونکہ پاکستان کوئی عام ریاست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لیڈر شپ نے ہی پاکستان کو ذلیل کروا دیا ہے.

عامر سہیل نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: