پچاس عمر ہونے کے باوجود شاہ رخ آج بھی جوان ہیں

ہدایتکار گوری شندے کی فلم میں شاہ رخ اور عالیہ ایک ساتھ نظر آئیں گے

جمعرات 10 دسمبر 2015 11:59

پچاس عمر ہونے کے باوجود شاہ رخ آج بھی جوان ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان عمر کی نصف سنچری ہی کیوں نہ مکمل کرچکے ہو ں مگر ان کا دل آج بھی جوان ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عمر میں کافی کم عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کریں گے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق ہدایتکار گوری شندے کی فلم میں شاہ رخ اور عالیہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں شاہ رخ خان ایک مختصر کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ تین نئے اداکار بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔

ہدایت کار کے مطابق اس فلم میں شاہ رخ کا کردار کافی خاص ہوگا اور عالیہ بھٹ ان کے ہمراہ غیر روایتی انداز کا رومانوی کردار ادا کریں گی۔قیاس آرائیوں کے مطابق فلم کی ہدایت کار گوری اور پروڈیوسر کرن جوہر کے درمیان اختلافات کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی تاہم اب شوٹنگ کا آغاز جنوری میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :