بنگلہ دیش پریمیر لیگ : آفریدی کی ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح درکار

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:04

بنگلہ دیش پریمیر لیگ : آفریدی کی ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح درکار

ڈھاکہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر- 2015ء) بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں آج شاہد آفریدی کی سلہٹ سپرسٹار کو کومیلا وکٹورئنز کے خلاف بڑے مارجن سے فتح درکار ہے جب کہ پروفیسر کی ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس باریسال کو ہرا کر فائنل فور میں پہنچ سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں جاری ایونٹ میں آج میچز کا آخری دن ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں سلہٹ سپر سٹارز کو کومیلا وکٹوریئنز سے مقابلہ کرنا ہے ۔

وکٹوریئنز کی ٹیم فائنل فور میں پہنچے چکی ہے لیکن شاہد آفریدی کی ٹیم کو بڑے مارجن سے جیت درکار ہے ۔ ایونٹ میں آج دوسرا میچ باریسال برنرز اور ڈھاکا ڈائنا مائٹس کے درمیان ہے ۔ باریسال تو اگلے مرحلے میں پہنچی ہوئی ہےلیکن ڈھاکا کو اس کے لیے کچھ محنت کرنی ہے کیوں کہ پروفیسر حفیظ کی ٹیم کے بھی آٹھ پوائنٹس ہیں ۔