لاہور: بھارتی شہریی کی گاڑی واہگہ بارڈر کے گیٹ سے ٹکرانے کا معاملہ، بھارت کا معذرتی خط پنجاب رینجرز حکام کو موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 دسمبر 2015 12:16

لاہور:  بھارتی شہریی کی گاڑی واہگہ بارڈر کے گیٹ سے ٹکرانے کا معاملہ، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 دسمبر 2015ء) : بھارتی شہری کی جیپ واہگہ بارڈر سے ٹکرانے کے معاملے پر بھارتی سکیورٹی فورسز حکام نے پاکستانی رینجرز حکام سے تحریری معافی مانگ لی ہے ، بھارتی حکام کا معذرتی خط رینجرز حکام کو موصول ہو گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری کی گاڑی واہگہ بارڈر کے گیٹ سے ٹکرانا سکیورٹی لیپس تھا جس پر معذرت چاہتے ہیں، جیپ کے ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی ، تاہم اس دوران موقع پر موجودسکیورٹی افسران کو تبدیل کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ، جبکہ سکیورٹی انچارج ستیش کمار کو بھی تبدیل کر کے واہگہ بارڈر کے گیٹ کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :