مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس پرسوں ہوگا،چیئرمین مفتی منیب الرحمن صدارت کرینگے

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10دسمبر۔2015ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ربیع الاول 1437ئھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس (ہفتہ) کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں:0300-9285203 , 0321-2484604 , (021)99261404 , 99261403۔

متعلقہ عنوان :