ڈونلڈ ٹرمپ بولنے سے پہلے اسلام کو سمجھیں ، محمد علی

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:23

ڈونلڈ ٹرمپ بولنے سے پہلے اسلام کو سمجھیں  ، محمد علی

واشنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر- 2015ء) لیجنڈری باکسر محمد علی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پر جوش پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ عالمی دہشت گردی کی وجہ سے لوگ اسلام کی اصل حقیقت بھولنے کے باعث بھٹک چکے ہیں ، ایسے مٹھی بھر عناصر کی کارروائیاں سب مسلمانوں کے خیالات کی عکاس نہیں کرتیں ۔ محمد علی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوءے کہا ہے وہ مسلمان ہیں اور اسلام میں معصوم لوگوں کا خون نہیں بہایا جاتا کیوں کہ سچا مسلمان جانتا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے اسلام کا اصل تشخص بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔

سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر علی نے مزید کہا کہ ہمیں ان لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے جو اسلام کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور یہ دراصل وہ لوگ ہیں جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سیکھنے کے بجائے ان سے دور بھاگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد علی کے مطابق ہر سچا مسلمان جانتا ہے کہ ہماری اقدار کیا ہیں اور ان کی پاسداری کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔

یاد رہے کہ اپنے کیریئر کے عروج پر عظیم باکسر نے 1960ء کے عشرے میں بھی امریکی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کی تھی جن میں ویت نام کی جنگ سر فہرست تھی ۔ مسلمان ہونے کی وجہ سے امریکی حکومت نے انہیں جنگ میں حصہ لینے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی جانب سے محصوم لوگوں کا خون بہانے سے انکار کیے جانے پر امریکی حکومت نے انہیں جیتے ہوئے میڈلز اور دیگر اعزازات سے محروم کر دیا گیا تھا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ بولنے سے پہلے اسلام کو سمجھیں  ، محمد علی

متعلقہ عنوان :