فلم” بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس “مارچ میں ریلیز ہو گی

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:38

فلم” بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس “مارچ میں ریلیز ہو گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء)ہالی وڈ فلم بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس کا پہلا ٹریلرگزشتہ دنوں جاری کیا تھا فلم مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں بیٹ مین کے کردار میں ہیں بین ایفلک جبکہ ہینری کاول سپر مین کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سائنس فکشن اور ایکشن فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کا پہلا ٹریلر آتے ہی چھا گیا،زیک اسنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سپرمین ورسز بیٹ مین ڈان آف جسٹس دو سپر ہیروز کی کہانی سیکوئیل ہے،جس میں دونوں سپر ہیروز اختلافات کے بعد آپس میں ہی جنگ کریں گے،وارنر بروس کی پروڈکشن میں بننے والی فلم مارچ دوہزار سولہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔