خیبر پختونخواہ گورنر کپ نیشنل ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:40

خیبر پختونخواہ گورنر کپ نیشنل ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام خیبر پختونخواہ گورنر کپ نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ہفتہ سے پشاور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں 5 کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائزانڈر18-، بوائز انڈر14- اور لیڈیز سنگلز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں5 لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جو کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی اور چیمپئن شپ 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔