این اے 154 لودھراں کےضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 دسمبر 2015 12:44

این اے 154 لودھراں کےضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 دسمبر 2015ء) : الیکشن کمیشن نے این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دن پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج تعین کی جائے گی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ فوجی انچارج کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے۔ این اے154میں ضمنی انتخاب کے روز پولنگ اسٹیشن پر فوج کی تعیناتی کی درخواست صوبائی الیکشن کمشنر اور آر او نے دی تھی۔ واضح رہے کہ این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 دسمبر کو ہو گی.

متعلقہ عنوان :