بین الصوبائی بوائز انڈر17-کراٹے چیمپئن شپ 4 جنوری سے شروع ہوگی

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:45

بین الصوبائی بوائز انڈر17-کراٹے چیمپئن شپ 4 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10دسمبر۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی بوائز انڈر17-کراٹے چیمپئن شپ 4 جنوری سے کوئٹہ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 6 جنوری تک جاری رہے گی۔