الفیصل کلب سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، شدیر خان

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:45

الفیصل کلب سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی ..

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10دسمبر۔2015ء) الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر محمد شدیر نے کہا ہے کہ الفیصل کلب سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ پر جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور طریقے سے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الفیصل کلب نے اپنے پہلے میچ میں کرن کلب کو 5-3 گول سے شکست دی جبکہ دوسرا میچ رمنا کلب کے خلاف 13دسمبر کو ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر کھیلے گی۔