مائرہ خان کی نئی فلم ”بدل“ اگلے ماہ ریلیز ہوگی
جمعرات 10 دسمبر 2015 13:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کی فلم ”بدل“ 15 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔جمال شاہ کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم کی دیگر کاسٹ میں فردوس جمال، ایوب کھوسو، شامل خان، بلال خٹک، افتخار قیصر اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ مائرہ خان جنہوں نے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”جیسے جانتے نہیں“ سے کیا۔
اس میں جاندار ایکٹنگ پر انھیں متعدد ڈرامہ سیریلز مل گئیں۔ اداکاری کے ساتھ کمپیئرنگ بھی کر رہی ہیں۔ مائرہ خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلمیں بھی مختلف موضوعات پر بنائی جا رہی ہیں اور فلم بین بھی انھیں پسند کر رہے ہیں۔اس کی وجہ شاید فلم میکنگ میں آنے والوں کا تعلق ٹی وی سے ہی ہے اس لیے وہ چھوٹی اسکرین کی طرح بڑی اسکرین پر بھی کامیڈی، رومانٹک، ایکشن اور تھرل کے ساتھ سوشل موضوعات کا بھی انتخاب کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار
-
ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.