سلمان خان کے ساتھ تصویر بنوانے کے شائق پرستار پر تھپڑوں کی بارش

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:33

سلمان خان کے ساتھ تصویر بنوانے کے شائق پرستار پر تھپڑوں کی بارش

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) عام طور پر پرستاروں کیلئے اپنی پسندیدہ شخصیت کو دیکھنا اوران کے ساتھ تصاویر بنوانا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ حال ہی میں سپر سٹار سلمان خان کے ثنااللہ رحمان نامی ایک پرستار کو یہ خواہش مہنگی پڑ گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے ایک باڈی گارڈ نے رحمان کو سلمان خان کی تصویر بناتے دیکھ کر اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

ویلے پارلے کا رہائشی رحمان اداکار کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے سامنے صرف اپنی پسندیدہ شخصیت کی ایک تصویر لینے کا طالب تھا جس کے ساتھ وحشیاہ سلوک اختیار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اچانک حملے سے پرستار بے حد خوفزدہ ہو گیا اور چلانے لگا۔ علاوہ ازیں اس نے سڑک پر چیخ چیخ کر سلمان خان سے واقع کا نوٹس لینے کی التجا بھی کی

متعلقہ عنوان :