بیٹی خدا کا خاص تحفہ ہے‘ رانی مکھرجی

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:33

بیٹی خدا کا خاص تحفہ ہے‘ رانی مکھرجی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈاداکارہ رانی مکھرجی نے آج9دسمبر2015ء کے روزممبئی میں واقع بریچ کینڈی ہسپتا میں بچی کوجنم دیا ہے۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ کی طرف سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آدیرا کی صورت میں خدا نے انھیں اپنے پیش قیمت تحفے سے نوازا ہے۔اداکارہ نے اپنے پرستاروں اور خیر خواہوں کی طرف سے کی گئی دعاوٴں اور بے لوث محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو 8دسمبر کی شام طبیعت کی خرابی کی بناپر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق رانی اور انکی بیٹی آدیرا بالکل صحت مند ہیں۔واضح رہے بچی کا نام آدیرا اداکارہ رانی اور انکے شوہر فلمساز آدتیہ کے نام کو ملا کر رکھا گیا ہے۔بچی کی پیدائش کے فوراً بعد سینئر اداکار رشی کپور کی طرف سے سب سے پہلے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر یہ خبر شیئر کی گئی تھی۔ بعد ازاں یش راج فلمز کے آفیشل ٹویٹر اکائنٹ پر بچی کی پیدائش کا باقاعدہ اعلان کیا گیا