سکھر میں تیسری آل سندھ شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد
جمعرات 10 دسمبر 2015 13:57
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10دسمبر۔2015ء) سکھر میں تیسری آل سندھ شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ، حیدرآباد ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دوسرے شہروں سے بھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بادشاہوں اور امراء کے بعد ایک دور آیا جب علاقہ کے چوراہوں پر بڑے شطرنج کھیلتے اور بچے دیکھا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ یہ سرگرمیاں بھی ختم ہو گئیں اور شطرنج کا کھیل بھی نئی نسل بھول گئی تاہم شطرنج کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے کراچی‘ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے نوجوان میدان میں آگئے ہیں۔
شطرنج کے کھیل سے ناصرف ذہنی صلاحیتیں بڑھتی بلکہ اس سے مزاج میں پختگی اور تحمل بھی پیدا ہوتا ہے۔ نوجوان کہتے ہیں اگر حکومت اس کھیل کی جانب توجہ دے تو پاکستان کے کھلاڑی بھی دنیامیں نام روشن کرسکتے ہیں۔ دنیا کی الجھنوں میں غائب ہونے والے کھلاڑیوں کو واپس شطرنج کی بساط پر بٹھانے کا سہرا سکھر ڈسٹرکٹ شطرنج ایسوسی ایشن کو جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.