سعودی عرب میں میونسپل کونسل کے انتخابات پرسوں ہونگے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار 900 خواتین امیدوار میدان میں ہیں

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:11

سعودی عرب میں میونسپل کونسل کے انتخابات پرسوں ہونگے ،ملکی تاریخ میں ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب میں میونسپل کونسل کے انتخابات ہفتے کو منعقد ہونگے جس میں 3100سیٹوں کے لییملکی تاریخ میں پہلی بار 900 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں میونسپل کونسل کے انتخابات ہفتے کو منعقد ہونگے جس میں 3100سیٹوں کے لیے900 خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

مگر خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ہفتے کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد10 لاکھ سے بھی زائد ہے۔ اس سے قبل خواتین کو سعودی عرب میں کسی قسم کے انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد تھی۔سعودی عرب میں خواتین کے لیے سخت قوانین پائے جاتے ہیں جس کے مطابق خواتین گاڑی نہیں چلاسکتی اور نہ ہی نامحرم کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :