رینجرز نے کرپشن پر ہاتھ ڈالا تو حکومت کو قانون سازی یاد آ گئی : اپوزیشن رہنما
جمعرات 10 دسمبر 2015 14:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی کے جمعرات کوہونے والے اجلاس سے قبل رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کا معاملہ سب کی توجہ کی مرکز بناہواہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے جہاں کھل کر حمایت کی وہیں حکومتی اراکان نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا 4 ماہ بعد اجلاس طلب جمعرات کوہوا۔ اجلاس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم سمیت تمام پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا ۔
نثار کھوڑو نے پیپلزپارٹی ،سیدسردار احمد اور خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیوایم جبکہ فنکشنل لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی شہریار مہر نے کی جس میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے، امن و امان کی بہتری اور بلدیاتی انتخابات کے بعد کی صورتحال پرغور کیا گیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن ،سید سردار احمد اور عبدالحسیب نے اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم سے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کورینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد کامسودہ بھجوایا گیا ہے،ایم کیوایم کو کراچی آپریشن پر تحفظات نہیں ،کارکنان کے لاپتہ ہونے پر تحفظات ہیں۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اعتماد میں لیے بغیر قرارداد لائی گئی تو حکومت کے لیئے مشکل ہوگی۔ یہ تاثر غلط ہے کہ رینجرز کے اختیارات پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو کراچی آپریشن پر اعتراض نہیں ، کچھ معاملات پر تحفظات ہیں۔ایوان کی کارروائی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم فنکشنل، مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی نے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ سے متعلق مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے ،دوسری جانب حسنین مرزا نے بھی رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں بات کی ہے۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف افواج پاکستان کی توہین نہیں ہونے دیگی اور رینجرز کے اختیارات پر ضرور بات کی جائیگی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل سندھ اسمبلی میں وزیر اعلی کے چیمبر میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑو کی زیرصدارت ہوااجلاس میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ ذوالفقار مرز اکے صاحبزادے اور رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.