کراچی:راجا بشارت کے بھانجے کا قتل ، مرکزی ملزم پاپوش سے گرفتار

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے پاپوش میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتا رکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ناظم آباد پولیس نے پاپوش میں کارروائی کرتے ہوئے،سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے راجہ شعیب کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اسد کوگرفتار کرلیاہے،راجہ شعیب کو 5دسمبر کو روالپنڈی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان عادل اور عمرکو بھی گرفتارکیا تھا،قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کوپنجاب پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :