ہوبارٹ ٹیسٹ، آسٹریلیا کے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 438 رنز

جمعرات 10 دسمبر 2015 15:10

ہوبارٹ ٹیسٹ، آسٹریلیا کے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے ..

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 438 رنز بنا لئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ہوگز 174 اور شین مارش 139رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں‘ آسٹریلیا کی جانب سے برنس33‘ ڈیوڈ وارنر 64 اور سٹیفن سمتھ 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 2 اور گیبریئل نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہوبارٹ کرکٹ گراؤنڈ پر پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے بزنس اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا‘ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 75رنز کے مجموعی سکور پر گری جب جوئے برنس 33رنز بنا کر گیبریئل کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 104رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیوڈ وارنر 64رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ کے پہلے روز آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی آسٹریلوی کپتان سٹیفن سمتھ تھے جو دس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایڈم ووگز اور شین مارش نے چوتھی وکٹ کے لئے 317رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کا سکور 438رنز تک پہنچا دیا پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایڈم ووگز 174 اور شین مارش 139رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 2 اور گیبریئل نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔