ورلڈ سرفنگ لیگ ، کوالیفائنگ مرحلے میں آسٹریلوی کھلاڑی کامیاب

جمعرات 10 دسمبر 2015 15:13

ورلڈ سرفنگ لیگ ، کوالیفائنگ مرحلے میں آسٹریلوی کھلاڑی کامیاب

ہوائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء ) امریکہ میں ہونے والے ورلڈ سرفنگ لیگ کے کوالیفائنگ مرحلے میں آسٹریلیا کے جیک روبنسن نے کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ہوائی میں ہوا سرفنگ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد ، سمندر کی بلند اور خطرناک لہروں پر سرفرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ، آسٹریلیا کے نوجوان سرفر جیک روبنسن نے اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے ورلڈ سرفنگ لیگ کا کوالیفائنگ ایونٹ اپنے نام کیا۔ مقابلے میں دوسرا نمبر ہوائی کے جیمی اوبرائن جبکہ تیسرا ان کے ہم وطن میسن کا رہا۔