بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے اجازت نہیں ملی، مزید 3 سے 4 روز انتظار کریں گے :شہریار خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 15:56

بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے اجازت نہیں ملی، مزید 3 سے 4 روز انتظار ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو سیریز کے انعقاد کیلئے اپنی حکومت سے اجازت نہیں ملی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس حوالے سے اب چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو سیریز کے انعقاد کیلئے اپنی حکومت سے تاحال اجازت نہیں ملی ہے۔ ہر گزرتے گھںٹے کیساتھ سیریز کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں۔ تاہم ہم ابھی بھی مزید 3 سے 4 روز انتطار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :