پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلمان اکبر کو ٹیم کا گول کیپنگ کوچ مقرر کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 دسمبر 2015 16:23

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلمان اکبر کو ٹیم کا گول کیپنگ کوچ مقرر کر دیا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر- 2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )نے سلمان اکبر کو قومی ٹیم کا گول کیپنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق 33سالہ سلمان اکبر سینئر اور جونیئر دونوں ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ سلمان اکبر 200سے زیادہ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور وہ 2010ء کی ایشین گیمز کا ہاکی ایونٹ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی کے باعث چیف کوچ شہناز شیخ مستعفی ہوگئے تھے ۔اس مایوس کن کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار اولمپکس میں شرکت سے محروم ہوگئی تھی۔پاکستانی ٹیم کی اس خراب کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نمایاں تبدیلی آئی تھی اور صدر اختر رسول اور سیکریٹری رانا مجاہد سے استعفے لے کر ان کی جگہ بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد کھوکھر کو صدر اور سابق اولمپیئن شہباز احمد کو سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔