داعش افغانستان کو اپنے اڈے میں تبدیل کر سکتے ہیں،روس کا انتباہ

جمعرات 10 دسمبر 2015 16:30

داعش افغانستان کو اپنے اڈے میں تبدیل کر سکتے ہیں،روس کا انتباہ

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) روس نے خبردار کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش افغانستان کو اپنے اڈے میں تبدیل کرسکتی ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافے کا خطرہ بہت بڑھ جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا نے ایک بریفنگ میں کہی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ شدت پسند افغانستان کے سرحدی علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، داعش اعلان کر چکے ہیں کہ وہ افغانستان کو اپنا ایک اہم مرکز بنانا چآہتے ہیں تاکہ پورے خطے کا کنٹرول حاصل کر سکیں۔

مغربی ذرائع ابلاغ عامہ کے مطابق داعش سے وفاداری کا اعلان کرنے والے تقریبا1600 شدت پسند افغان شہر جلال آباد سے جنوب کی طرف واقع چار اضلاع کو اپنے کنٹرول میں لے چکے ہیں۔، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ روس کو افغانستان میں داعش کی پوزیشن مستحکم ہو جانے پر بہت تشویش ہے۔

متعلقہ عنوان :