امریکی نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 16:40

امریکی نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) امریکی نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغانستان میں پائیدار امن کیلئے مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا گیا۔ جبکہ آرمی چیف نے خطے میں امن کے قیام کیلئے افغانستان میں پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا۔