دوسرے ممالک کیساتھ کرکٹ پر سمجھوتے موجود، پاکستان کو بھارت سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ، ذکاء اشرف

جمعرات 10 دسمبر 2015 16:46

دوسرے ممالک کیساتھ کرکٹ پر سمجھوتے موجود، پاکستان کو بھارت سے بھیک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہیپہلے دن کہا تھا کہ یہ سیریز نہیں ہوگی۔ بھارت دھوکا دے رہا ہے۔ اب ان لوگوں کا احتساب کون کرے گا جو کہہ رہے تھے کہ بگ تھری پر دستخط کرنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آٹھ سال میں تیس ارب ڈالرز ملیں گے۔

ایک انٹرو میں ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاید سری لنکا میں ہوٹل اور گراونڈز کی بکنگ کرالی تھی اس مد میں بھی اسے کروڑوں کا نقصان ہوگا۔ میرا پہلے دن سے اصولی موقف تھا کہ بھارت کو ووٹ نہ دیا جائے ہم بگ تھری مسودے پر اسی صورت میں دستخط کریں گے اگر بھارتی بورڈ معاہدے میں یہ شق رکھے کہ اگر وہ پاکستان سے کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہم انہیں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں لے جانے کا حق محفوظ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت نے اپنی چال میں نجم سیٹھی اور پی سی بی حکام کو پھنسایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپلومیسی ٹھنڈے دماغ کے ساتھ ہوتی ہے۔ جذباتی طریقے سے نہیں ہوتی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بڑے بڑے دعوے پوری قوم کے ساتھ مذاق کیا۔ ہمیں کسی بھی طرح بھارت کے سامنے جھکنا نہیں چاہیے تھا۔ حکومت پاکستان نے بھی بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے این او سی دینے میں جلد بازی کی۔ بھارت کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد اجازت دینی چاہیے تھی۔

متعلقہ عنوان :