کراچی میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی کی تائید ہے ،عصمت انور محسود
جمعرات 10 دسمبر 2015 16:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاہے کہ کراچی کی تمام ضلعوں میں مسلم لیگ(ن) کے بلدیاتی اُمیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی پالیسی کی تائید ہے ،کراچی کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنی خدمت کے لئے اُمیدواروں کا چناؤ بہتر انداز میں کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنماء حاجی چن زیب کے ہمراہ کیماڑی سے نو منتخب یوسی چیئر مین آصف خان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عصمت انور محسود نے آصف خان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آصف خان کی کامیابی کیماڑی کے کارکنان کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے انشا اللہ کارکنان جدو جہد کو تیز کرکے شہر کراچی کو مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کا قلعہ بنا ئیں گے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود اور حاجی چن زیب نے سندھ حکومت سے مطالبہ اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کے لئے یوسی سطح پر عوامی نمائندوں کو مکمل با اختیار بنا یا جائے تاکہ علاقائی ترقی ،عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرکے عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھا جاسکے لیگی رہنماؤں نے کہاکہ اگر اختیارات کی منتقلی کو یقینی نہ بنا یا گیا تو مسلم لیگ(ن) عوام کے ہمراہ بھر پور احتجاج کرے گی ۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.