مسلم لیگ ن کا کراچی میں ضلع جنوبی اور غربی میں مقامی حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 17:00

مسلم لیگ ن کا کراچی میں ضلع جنوبی اور غربی میں مقامی حکومت بنانے کیلئے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) مسلم لیگ ن کا کراچی میں ضلع جنوبی اور غربی میں مقامی حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کی جانب سے کراچی میں ضلع جنوبی اور غربی میں مقامی حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے۔ اعلی قیادت کی جانب سے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیے جانے پر کامیاب امیدواروں نے شدید اظہار ناراضگی کیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے قیام کیلئے کسی صورت پیپلز پارٹی یا ایم کیو ایم کیساتھ الحاق نہیں کریں گے۔