پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنیوالے 308کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی،محمد عامر بھی ان ایکشن ہونگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 دسمبر 2015 17:01

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنیوالے 308کھلاڑیوں کی فہرست جاری ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے 308کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ پی سی بی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ایونٹ میں 137پاکستان کھلاڑی شریک ہو ں گے ۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ تعداد برطانوی کھلاڑیوں کی ہے جن کی تعداد 59ہے ، ویسٹ انڈیز کے 38،سری لنکا کے 22،آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے 10،10، جنوبی افریقہ کے 7،زمبابوے کے 6،نیوزی لینڈ کے 5،آئر لینڈ کے 4،افغانستا ن کے 3،کینیڈا ، سکاٹ لینڈ اور امریکہ کے 2،2جب کہ متحدہ عرب امارات کا 1کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کرے گا ۔

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر بھی پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کو 5 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پلاٹینم ،ڈائمنڈ ، گولڈ، سلور اور یمرجنگ کیٹگری بنائی گئی ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ 4 فروری سے 23 فروری 2016ء تک شارجہ اور دبئی میں کھیلی جائے گی ۔