اسٹار وار سیریز کا ساتواں حصہ 18دسمبر کو ریلیز کیا جائیگا

جمعرات 10 دسمبر 2015 18:26

اسٹار وار سیریز کا ساتواں حصہ 18دسمبر کو ریلیز کیا جائیگا

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء)ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اسٹار وار سیریز کا ساتواں حصہ اٹھارہ دسمبر کو آرہا ہے لیکن دیوانوں نے تو ابھی سے سنیما گھروں کے باہر ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹار وار سیریز کے اب تک آئے سبھی حصوں نے سنیما گھروں ہی نہیں، باکس آفس پر بھی خوب تہلکا مچایا اور اب آنے والا ہے فلم کا ساتواں پارٹ، دی فورس اویکنز جس میں دیکھنے کو ملے گا ایکشن ،دل دہلاتے نئے مناظر، فلم کو ریلیز ہونے میں ابھی ہفتہ بھر باقی ہے کہ پرستاروں سے یہ وقت کاٹا نہیں جارہا جبھی ڈال لیے ہیں لاس انجلس میں سنیما گھر کے باہر ہی ڈیرے۔دیوانے ہوئے جارہے ہیں جو سبھی کام کاج چھوڑ کر بس اٹھارہ دسمبر کا انتظار کررہے ہیں۔