افغان انٹیلی جنس چیف رحمت اﷲ نبیل پاکستان اور اشرف غنی کے خلاف متنازعہ بیان دینے کے بعدمستعفی

رحمت اﷲ نبیل نے پاکستان پر افغانستان میں حکومت مخالف عناصر کی حمایت کا الزام اورصدر اشرف غنی کے نقطہ نظر پر تنقید کی تھی

جمعرات 10 دسمبر 2015 18:55

افغان انٹیلی جنس چیف رحمت اﷲ نبیل پاکستان اور اشرف غنی کے خلاف متنازعہ ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء ) افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ رحمت اﷲ نبیل نے استعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ رحمت اﷲ نبیل نے پاکستان پر افغانستان میں حکومت مخالف عناصر کی حمایت کے الزام اورصدر اشرف غنی کے نقطہ نظر پر تنقید کے حوالے سیمتنازعہ بیان دینے کے بعد استعفیٰ دیدیا۔

حکومت کی طرف سے رحمت اﷲ نبیل کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے تاہم حکام نے باضابطہ طور پر اسکی تصدیق نہیں کی ۔نیبل نے بدھ کی رات گئے سرکاری فیس بک پیج پر ایک غیر معمولی بیان جاری کیا تھا اور اسکے فوری بعد ہی پاک افغان رہنماؤں نے متنازعہ افغان امن مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔رحمت اﷲ نبیل کاکہناتھاکہ قندھار ائیرفیلڈ میں معصوم افغان شہریوں کو قتل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :