پیپلزپارٹی بلا تفریق ہر ایک کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم اور مخلص ہے،بلاول بھٹو زرداری
پارٹی کے جنم سے ہی قیادت سے لیکر کارکنان تک انسانی حقوق کیلئے ہمارے عزم کو کوئی ہلا نہیں سکا،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
جمعرات 10 دسمبر 2015 19:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلا تفریق ہر ایک کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم اور مخلص ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی بالادستی کے لیے جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا میں منائے جانے والے دن کے حوالے سے مقررہ عنوان ’’ ہمارے حقوق، ہماری آزادیاں، ہمیشہ‘‘ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی اور جدوجہد کی ہے۔
پارٹی کے جنم سے ہی قیادت سے لیکر کارکنان تک، انسانی حقوق کے لیے ہمارے عزم کو کوئی بھی ہلا نہیں سکاہے۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد بیشتر عرصہ آمریتوں نے اس ملک کے عوام کے انسانی حقوق کی پامالی کی ، انہیں کوڑے مارے گئے، جیلوں میں بند کیا گیا ، جلاوطنی پر مجبور کیا گیا لیکن پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ہر قسم کی انسانی حقوق کی پائمالی کے خلاف جنگ کی ہے۔
اس جنگ میں ہزاروں کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اسلامی دنیا کی پہلی عورت وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور پوری دنیا میں انسانی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.